چنئی، 16؍جنور ی (ایس او نیوز؍ایجنسی) تمل ناڈو کے ضلع مدورائی میں اتوار کے دن جلی کٹی میں کم ازکم 23افراد زخمی ہوگئے۔ 13 زخمیوں کو مدورائی کے راجہ جی گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا۔ مٹو پونگل کے موقع پر آج صبح جلی کٹو منایاگیا۔تمل ناڈو کے اس مشہور تہوار کو خطرناک کھیل سمجاجاتا ہے۔
لوگ بپھرے بیلوں کو قابو میں لانے کی کوشش میں خود کو زخمی کرلیتے ہیں۔ جیتنے والوں کو 2 پہییہ گاڑیاں‘ کپڑے‘ زیورات اور رقم انعام میں ملتی ہے۔ کئی نوجوان اس میں حصہ لیتے ہیں۔ پونگل ٹاملناڈو کا سب سے بڑا تہوار ہے جو 15جنوری تا18جنوری منعقدہوتا ہے۔